• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

سربیا: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تیر حملے سے پولیس افسر زخمی، حملہ آور مارا گیا

شائع June 30, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

سربیا کے ایک پولیس افسر نے بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا جس نے پولیس افسر پر تیر کمان سے حملہ کیا تھا، سربیا کے وزیر اعظم نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کہا کہ وہ 1999 میں بلغراد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے ملاڈینویک میں پیدا ہوا تھا۔

یہ حملہ ہفتے کی صبح 11:00 بجے کے قریب سربیا کے دارالحکومت میں ہوا، جب حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ڈیوٹی پر موجود افسر پر تیر کمان سے حملہ کیا، وزیر داخلہ ایویکا ڈیک نے کہا کہ پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں ایک ہتھیار کا استعمال کیا اور حملہ آور کو شکست دی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں اور سیکیورٹی سروسز کے جاننے والے متعدد افراد پر حملے سے منسلک ہونے کا شبہ ہے، پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ متعدد مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق، افسر، جس کی ہسپتال میں سرجری ہوئی، حملہ کے وقت اپنے گارڈ بوتھ میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024