• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

وزیر اعظم کی ’پی ڈبلیو ڈی‘ کی تحلیل کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت

شائع June 29, 2024
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی تحلیل کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی تحلیل اور اس کے متبادل کے حوالے سے اجلاس میں سفارشات پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے، پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا جبکہ سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024