• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

سندھ: عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے قریب سے چاروں ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی ملی

شائع June 29, 2024
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے قریب سے چار ٹانگیں کٹی مردہ اونٹنی ملی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ سے چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی۔

اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کے مطابق اونٹنی کچھ عرصے سے بیمار تھی اور کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ گئی تھی جبکہ واقعے کا علم لوگوں کے اطلاع دینے پر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ معلوم نہیں کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی گئی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اونٹنی کے مالک کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

ادھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹنے کے واقعے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ساتھ انتہائی وحشیانہ سلوک لمحہ فکریہ ہے، کنری کے واقعے سے آج انسانیت بھی شرمسار ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے کھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

بعد ازاں وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024