• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

وہ 35 اسمارٹ فونز جن پر رواں برس کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا

شائع June 29, 2024
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی رواں برس کے اختتام تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے 35 برانڈز یا اقسام کے موبائل فونز سے سپورٹ ختم کی جائے گی۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک دہائی پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے آئی فون اور سام سنگ کے فونز سے بھی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مذکورہ فونز سے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کیے جانے کا مطلب مذکورہ تمام فونز پر واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔

واٹس ایپ ہر سال متعدد فونز سے ایپلی کیشن کی سپورٹ ختم کرتا ہے کیوں کہ وہ فونز تمام پرانے ہوچکے ہوتے ہیں اور ان میں واٹس ایپ چلانے سے اکاؤنٹ کو ہیک کیے جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

تازہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گوگل اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے 35 فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سام سنگ، ایپل، موٹرولا، ہواوے، سونی اور دیگر کمپنیوں کے ایسے فونز جو ایک دہائی پرانے ہیں، ان سے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جائے گی۔

اس حساب سے آئی فون 5، آئی فون 5 سی، آئی فون 6، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون ایس ای کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جائے گی اور ان پر ایپلی کیشن کو چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

اسی طرح سام سنگ کے گلیکسی ایس پلس، گلیکسی کور، گلیکسی ایکسپریس 2، گلیکسی گرینڈ، گلیکسی نوٹ 3 N9005 LTE، گلیکسی نوٹ 3 نیو ایل ٹی ای پلس، گلیکسی ایس 19500، گلیکسی ایس 3 منی، گلیکسی ایس 4 ایکٹیو، گلیکسی ایس 4 منی 19190، گلیکسی ایس 4 منی 19192 ڈیوز، گلیکسی ایس 4 منی 19195 ایل ٹی ای اور گلیکسی ایس 4 زوم کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے موٹرولا، ہواوے، سونی ایکسپیریا اور ایل جی کے متعدد فونز سے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

مذکورہ تمام فونز سے رواں برس کے اختتام تک واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جائے گی اور مذکورہ فونز پر ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے افراد کو پہلے سے ہی آگاہ بھی کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024