• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بلوچستان ہائیکورٹ کا ایک صوبائی نشست پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

شائع June 29, 2024
—فائل فوٹو: بلوچستان ہائی کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: بلوچستان ہائی کورٹ ویب سائٹ

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخابا کرانے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پی بی اکیس حب کے نتائج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کسی نے کی۔

سماعت کے دوران پی بی اکیس کے امیدوار سردار صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چلگری ایڈووکیٹ جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔

اپنے حکمنامے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کیلئے تمام تر تیاری جلد مکمل کرے، کوئٹہ: الیکشن کمیشن 21دن کے دورانیہ میں الیکشن شیڈول جاری کرے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024