• KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:19am Sunrise 5:02am
  • KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:19am Sunrise 5:02am

سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ

شائع June 28, 2024
وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے ’وائے بی تھری اے‘ کلسٹر سے ہے — فائل فوٹو
وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے ’وائے بی تھری اے‘ کلسٹر سے ہے — فائل فوٹو

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ قلعہ عبداللہ سے دو سالہ بچے اور کیماڑی، کراچی سے تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بچوں میں معذوری کی علامات 22 مئی اور 3 جون کو ظاہر ہوئیں، وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے ’وائے بی تھری اے‘ کلسٹر سے ہے۔

واضح رہے کہ یہ 2024 میں قلعہ عبداللہ سے تیسرا اور کراچی سے پہلا کیس ہے۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ اس سال ملک میں آٹھ میں سے چھ کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ وائرس پاکستانی بچوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اور وائرس کے خاتمے تک کوئی بچہ اس بیماری سے محفوظ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024