• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

حیسکو اور سیپکو نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، علی خورشیدی

شائع June 28, 2024
علی خورشیدی: ڈان نیوز
علی خورشیدی: ڈان نیوز

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و رہنما متحدہ قومی موومنٹ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر نہیں اقبال جرم تھا، شہر قائد میں پانی ،بجلی ، گیس دیگر ضروریات زندگی نا پید ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کراچی کا بڑا درد ہے لیکن پانی فراہم نہیں کرسکتے، یہ کہتے ہیں وفاق فنڈ دے گا تو کے 4 مکمل کریں گے۔

علی خورشیدی کے مطابق پہلے صرف موسم سرما میں گیس نہیں ہوتی تھی، اب صورتحال یہ ہے کہ گرمیوں میں بھی گیس لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کراچی میں شدید گرمی کے دوران اموات ہورہی ہیں، ہیٹ ویومیں شہریوں کے پاس پانی ہے نہ بجلی۔

انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائےحب کینال منصوبہ 10سال سے کیوں مکمل نہیں ہوا؟ 2013 اور 2014 سے حب کینال کا لالی پاپ دیا جارہا تھا مگر اسے مکمل نہیں کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025