• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

یوٹیوب پر کم سبسکرائبرز والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے نئے فیچر کی آزمائش

شائع June 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

یوٹیوب کی جانب سے ہائپ (”Hype“) نامی ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے، جس کے تحت کم سبسکرائبرز رکھنے والے افراد کو زیادہ ملے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش برازیل سمیت دیگر چند ممالک میں شروع کردی گئی، دوسرے مرحلے میں اس فیچر کو مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر کانٹینٹ کریئیٹرز کو زیادہ فائدہ ملے گا اور اس فیچر کو وہی مواد بنانے والے استعمال کر سکیں گے جن کے سبسکرائبرز کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ تک ہوگی۔

فیچر کے تحت صارفین اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں ”Hype“ سیکشن کا استعمال کرسکیں گے، جس کے بعد ان کی ویڈیو یوٹیوب کا الگورتھم ازخود ایک ہفتے تک پھیلائے گا۔

فیچر کے تحت ہفتے میں جس بھی صارف کی ویڈیو کو زیادہ ”Hype“ ملیں گے، اسے مختلف کیٹیگریز کے تحت زیادہ پیسے دیے جائیں گے۔

مذکورہ فیچر کے استعمال تمام یوٹیوب چینلز مالکان کے لیے فوری طور پر نہیں ہوگا، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں اسے ہر کسی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024