• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کراچی: انتہائی مطلوب ایرانی کیمپ کی منشیات فروش خاتون ملزمان گرفتار

شائع June 27, 2024
گرفتار خاتون ملزمان میں خدیجہ عرف شگفتہ اور شمع بی بی شامل ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
گرفتار خاتون ملزمان میں خدیجہ عرف شگفتہ اور شمع بی بی شامل ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے ضلع غربی کی پولیس نے انتہائی مطلوب ایرانی کیمپ کی منشیات فروش خاتون ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلع غربی پولیس کے مطابق گرفتار دونوں خاتون ملزمان کے نام ٹاپ لسٹڈ نارکوٹکس ڈیلر کی فہرست اور آئی آر میں بھی شامل تھے۔

گرفتار خاتون ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس اور فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ خاتون ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار خاتون ملزمان میں خدیجہ عرف شگفتہ اور شمع بی بی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024