• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

میرے شوہر کی کوئی گرل فرینڈ نہیں، اہلیہ سید جبران

شائع June 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار سید جبران کی اہلیہ ماڈل و اداکار عفیفہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی کوئی بھی گرل فرینڈ نہیں، وہ ہی شوہر کا سب کچھ ہیں۔

عفیفہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شوہر سید جبران کے ہمراہ ڈرامے بیوی نمبر ون میں دکھائی دیں گی، وہ مذکورہ ڈرامے سے ڈیبیو کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح تین بچوں کی سیزرین (آپریشن) کے ذریعے پیدائش کے باوجود ورزش اور ڈائٹ کرکے انہوں نے اپنا وزن کم کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں وہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر کے ہمراہ رہتی ہیں لیکن وہ تواتر کے ساتھ اپنے گھر لندن جاتی رہتی ہیں۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈز سے کس طرح نمٹتی ہیں؟

اس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرنے کے بجائے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر سید جبران کی کوئی بھی گرل فرینڈ نہیں ہے۔

عفیفہ نے شوہر کو بھی کمنٹ میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہی اپنے شوہر کی گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ اور پوری دنیا ہیں۔

انہوں نے اس بات پر شکر ادا کیا اور لکھا کہ وہ ہی اپنے شوہر کا سب کچھ اور پوری دنیا ہیں، ان کے میاں کی کوئی گرل فرینڈ نہیں۔

خیال رہے کہ سید جبران اور عفیفہ نے سال 2011 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

دونوں کے درمیان اختلافات اور ان کی شادی کے ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں، 2022 کے شروع میں ایک بار پھر ان کی شادی ختم ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو$ی تھیں۔

لیکن جولائی 2023 میں دونوں کی ایک ساتھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں دم توڑ گئی تھیں، اس کے بعد دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024