خیبرپختونخوا: لکی مروت قومی جرگے کے امیر کے حجرے پر دستی بم حملہ
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مروت قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان کے حجرے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے حجرے کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان پر خودکش حملہ بھی ہو چکا ہے جب کہ اس سے قبل مروت قومی جرگہ کے2 امیر دہشت گردوں کی فائرنگ سےجاں بحق ہوچکےہیں۔