• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

افغانستان سے متعلق ایک جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، عامر ڈوگر

شائع June 27, 2024
فائل فوٹو: قومی اسمبلی
فائل فوٹو: قومی اسمبلی

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حملے ہمیشہ افغانستان سے ہوئے، افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا، افغانستان سے متعلق ایک جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے خارجہ ڈویژن کے دو مطالبات زر پر کٹوتی کی 27 تحاریک پیش کردیں، خارجہ امور ڈویژن کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک پر اراکین نے بحث کی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کمپرومائزڈ ہے، ہمیں آزاد اور خود مختار پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، مظلوم فلسطینی بھائیوں کو آج ہم نے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہیں، بھارت کے ساتھ ہمیں تعلقات بہتر بنانے ہوں گے، ہمیشہ دہشت گردی کے حملہ افغانستان سے ہوئے، افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا، افغانستان سے متعلق ایک جامعہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

علی محمد خان کا مسئلہ فلسطین پر آواز اٹھانے کا مطالبہ

سنی اتحاد کونسل کے علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لئے سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، سیو غزہ کمپین کچھ مہینوں سے چل رہی ہے، وزیر خارجہ تشریف لے جائیں گے تو سیو غزہ کیمپین کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم نے فلسطینیوں کے وکیل کے طور پر پالیسی کا فریم ورک دیا، قائد اعظم کی پالیسی کے مطابق اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، فلسطین میں شہادتوں کی اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، اسرائیل ہسپتالوں میں بچوں اور خواتین کو مار رہا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اس مسلئے پر توانا آواز بلند کی، وزیرِ خارجہ اور وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر ویسی ہی توانا آواز بلند کریں، بانی پی ٹی آئی نے افغانستان میں امن کے لئے دو او آئی سی کانفرنسز منعقد کیں، بانی پی ٹی آئی نے فلسطین اور امت مسلمہ کے مسائل پر اسلامک بلاک کی بات کی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024