• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

فیفا کی جانب سے میسی کی سالگرہ پر شیئر کردہ ’تینوں موج کراواں‘ وائرل

شائع June 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کی جانب سے ارجنٹینا کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی کی سالگرہ پر شیئر کردہ پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا ’تینوں موج کراواں‘ وائرل ہوگیا۔

فیفا کے آفیشل انسٹاگرام پر دو روز قبل لیونل میسی کی 37 ویں سالگرہ پر کھلاڑی کو منفرد انداز میں سالگرہ مبارک دی گئی اور ان کے جنم دن پر متعدد ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

فیفا کی جانب سے لیونل میسی کی فٹ بال کھیلنے کی ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میں مختلف گانے لگائے گئے، ایک ویڈیو میں پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے 2023 کے مقبول گانے ’تینوں موج کراواں‘ کی آواز لگائی گئی۔

فیفا کی جانب سے ’تینوں موج کراواں‘ کی آواز لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور دنیا بھر کے فٹ بال اور موسیقی کے شائقین گانے کی تعریفیں کیں۔

فیفا کے انسٹاگرام پر ’تینوں موج کراواں‘ کی ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ہزاروں افراد نے اسے پسند کیا اور ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا۔

فیفا کی ویڈیو کو متعدد پاکستانی شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

خیال رہے کہ عارف لوہار نے پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکار روچ کلا کے ساتھ مذکورہ گانے کو پہلی بار میوزک کنسرٹس میں گایا تھا اور بعد ازاں دسمبر 2023 میں اس کی ویڈیو ریلیز کی تھی۔

’تینوں موج کراواں‘ کو عارف لوہار کے یوٹیوب پر 13 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ مذکورہ گانا انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر ٹرینڈنگ میں رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024