• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل رکھنا لندن پلان کا حصہ ہے، رؤف حسن

شائع June 26, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن— فائل فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پابند سلاسل رکھنے کے لیے سچ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ سب کچھ لندن پلان کا حصہ ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم عمران خان کو اندر رکھنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کریں گے، کیا چیف جسٹس کو یہ آواز سنائی دی؟، کیا انہیں کبھی خیال آیا کہ ایسے اشخاص کو بیانات سے روکا جائے، عمران خان بہت جلد باہر نکلے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہورہی، وہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کہاں ہے؟ کسی کو اس کا خیال آیا؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تلقین کی گئی کہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے اور اس کی عزت کی جائۓ، لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا الیکشن کمیشن نے قومی ادارہ بننے کی کوشش کی؟ کیا چیف الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ ایسا ہے کہ اس کی عزت کی جائے؟۔

انہوں نے کہا کہ عزت چوروں ڈاکوؤں لٹیروں کی نہیں بلکہ ان لوگوں کی، کی جاتی ہے جو آئین پاکستان کے مطابق کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے الیکشن میں فراڈ کیا ہے، سارے عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن کا فراڈ ہوا اور چیف جسٹس کہتے ہیں کہ ہم اس ادارے کی عزت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کس طرح سے اس ادارے یا ادارے کے سربراہ کی عزت کریں، کیا وہ عزت کے قابل ہیں، کیا وہ ہماری یا آپ لوگوں کی عزت کے مستحق ہیں۔

ہم نے 9 مئی 2023 کے بارے میں ایک پٹیشن دائر کی تھی، چار مہینے ہو گئے ہیں وہ آج تک نہیں لگائی، ایک پٹیشن 8 فروری کے الیکشن پر دائر کی تھی وہ بھی نہیں لگ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی پٹیشن نہیں لگی، لیول پلیئنگ فیلڈ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرا چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال ہے کہ بتایا جائے کس آئین میں لکھا ہے کہ پٹیشن نیچے رکھ کر بیٹھ جائیں اور مرضی کی غیراہم پٹیشن لگائیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024