• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کروں گی، مہوش حیات

شائع June 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں آج تک ان کی پسند کا مرد نہیں ملا، جس وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی اور وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں مہوش حیات نے تاحال شادی نہ کرنے کا سبب بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سچ بات تو یہ ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے پسند کا کوئی مرد ملا ہی نہیں اور انہوں نے اب تک اپنے کیریئر پر ہی توجہ رکھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے کیریئر بنانے پر زیادہ توجہ دی جب کہ آئیڈیل مرد کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنے پیمانے بنا رکھے ہیں۔

ان کے مطابق وہ کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہیں کہ وہ مہوش حیات ہیں اور انہیں ان کے حساب سے ہی اپنے مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ اور شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا، جس سے وہ شادی کرتیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کے لیے اپنے ہونے والے شوہر کے لیے کوئی خاص پیمانے نہیں بنا رکھے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دراز قد ہو۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، ان کے لیے رنگت کی کوئی اہمیت نہیں، البتہ انہیں لمبے لڑکے پسند ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کریں گی، جسے دیکھ کر لگے کہ وہ مرد ہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو، اس میں دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024