• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

لاہور: گلبرک میں کاٹن کے گودام میں آگ لگ گئی

شائع June 26, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کے علاقے گلبرگ میں کاٹن کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں کاٹن کے گودام میں لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیم نے قابو پالیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گلبرک ٹو میں واقعہ کاٹن کے گودام میں لگی، آگ لگنے کی حتمی وجوہات اب تک سامنے نہ آسکیں، تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ آگ کے شعلے دیکھتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر ریکسیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے آگ بھجانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے اور اس میں جو نقصان ہوا ہے اس کا اندازہ بھی لگایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024