• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات کا پاکستانی فلموں کی خاطر بولی وڈ آفرز ٹھکرانے کا دعویٰ

شائع June 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے بولی وڈ فلموں میں اس لیے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، کیوں کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان کے بہترین فلم سازوں کے ساتھ کام کیا بلکہ انہوں نے چند مقبول ترین فلموں میں بھی کام کیا۔

حال ہی میں مہوش حیات نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش سے متعلق بتایا۔

بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے پاکستان میں سینما کی بحالی کا سبب بننے والی حالیہ چند مقبول ترین فلموں میں کام کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں پاکستان میں اچھی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور وہ ان فلموں کا حصہ رہیں جو ملک میں سینمائوں کی بحالی کے لیے اہم رہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے معروف فلم سازوں نبیل قریشی اور ندیم بیگ کے ساتھ کام کیا، جن کی فلمیں ملک بھر میں شوق سے دیکھی اور سراہی جاتی ہیں، اس لیے انہیں بیرون ملک جاکر کام کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔

اداکارہ کے مطابق ان کی اداکاری اور کام ملک میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور انہیں سراہا بھی جاتا ہے، اس لیے وہ یہیں خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم پروموشنز اور سینمائوں میں فلم ریلیز کے وقت بہت عزت دی جاتی ہے، ان کا احترام کیا جاتا ہے، وہ اپنے ملک میں ملنے والی عزت اور پیار سے بہت خوش ہیں، اس لیے انہوں نے کبھی کسی دوسرے ملک جاکر فلمیں کرنے کا نہیں سوچا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ملک میں ملنے والی عزت اور کام کی وجہ سے ہی انہوں نے ملکی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دی اور دوسرے ملک جاکر کام کرنے کا نہیں سوچا۔

اگرچہ مہوش حیات نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی فلموں اور پاکستانی شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت کی خاطر بولی وڈ فلموں میں کام نہیں کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کون سی بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی؟

مہوش حیات اگرچہ بولی وڈ فلموں میں نظر نہیں آئیں، تاہم وہ مس مارول نامی امریکی سپر ہیرو ویب سیریز میں فواد خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024