• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کمال صدیقی جرنلسٹس آف کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

شائع June 25, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی کمال صدیقی نے منیلا میں ہونے والی ایسٹ ویسٹ میڈیا کانفرنس میں جرنلسٹس آف کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمال صدیقی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی صحافی ہیں، وہ ان 7 افراد میں شامل تھے جنہیں مشکل حالات میں صحافت اور آزادی صحافت کے لیے اپنی لگن پر اعزاز دیا گیا۔

ان کو دیے گئے اعزاز میں پرنٹ، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ میڈیا میں ان کے کام اور میڈیا ایجوکیشن اور ٹریننگ کے ذریعے ان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں اعزاز پانے والوں میں فلپائن اسٹار کی چیف ایڈیٹر اینا میری پامنٹوان، نیوز لٹریسی پروجیکٹ کے بانییلن سی ملر، ہانگ کانگ فری پریس کے چیف ایڈیٹر ٹام گرونڈی، وان میڈیا گروپ کے بانی گلین وان زٹفن، نیوز ایڈیٹر آف ان سائڈ پی این جی سنچا ڈیمارا، مزیما کے ایڈیٹر ان چیف سو منت، ریپلر کے کالم نگار جان نیری شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024