• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میری نہیں، اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، فضا علی کا خبریں پھیلانے والوں کو جواب

شائع June 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز، بلاگرز اور ٹی وی چینلز پر اداکارہ فضا علی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔

فضا علی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی شادیوں سے متعلق پھیلنے والی خبروں، ویڈیوز اور تصاویر پر بات کی اور کہا کہ آئے دن ان کی شادی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں لندن یا نیویارک جاتی ہیں تو یوٹیوبرز، بلاگرز اور یہاں تک کہ بڑے بڑے ٹی وی چینلز بھی ان کی شادی کی خبریں پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ جہاں اپنے کام کے لیے جاتی ہیں یا گھومنے جاتی ہیں تو وہ وہاں جاکر صرف شادیاں ہی کرتی ہیں؟

فضا علی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی سے متعلق ایسی جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ان کا ایسی جھوٹی افواہوں سے دل دکھتا ہے اور انہیں پریشانی ہوتی ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ آج انتہائی اہم مسئلے پر بات کر رہی ہیں اور جو لوگ ان کی شادی کے لیے پریشان ہیں، وہ پریشان ہونا بند کریں، ان کی فکر نہ کریں، انہیں جب شادی کرنی ہوگی تو وہ بتا دیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے لیے بعض لوگ اتنے پریشان ہیں کہ شاید انہوں نے ان کا جہیز بھی جمع کرلیا ہوگا۔

فضا علی نے شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانوں والوں کو کرارا جواب دیا کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، وہ جب شادی کریں گی تو سب کو بتا دیں گی۔

انہوں نے سب سے سوال کیا کہ وہ انہیں کیا لگتی ہیں؟ کیا ان سے متعلق خبریں پھیلانے والوں کو لگتا ہے کہ انہیں تکلیف نہیں ہوتی ہوگی؟

اداکارہ نے سب سے درخواست کی کہ وہ ان کی شادی سے متعلق خبریں پھیلانا بند کردیں، انہیں جب شادی کرنی ہوگی تو وہ سب کو بتا دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024