سلمان خان کی جانب سے شادی نہ کرنے پر والد کے دلچسپ رد عمل کی ویڈیوز وائرل
بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے والد لکھاری سلیم خان کی بیٹے کی جانب سے شادی نہ کرنے کی وجوہات بتانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
سلیم خان کی جانب سے اپنے 58 سالہ بیٹے کی جانب سے تاحال شادی نہ کرنے کی ویڈیوز چند ماہ پرانے انٹرویو کی ہیں جو حال ہی میں پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار کے والد بتاتے ہیں کہ ان کے بیٹے کی جانب سے شادی نہ کرنے کی متعدد وجوہات ہیں لیکن وہ اپنے بیٹے کی جانب سے شادی نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع نہیں کر سکتے۔
سلیم خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کے متعدد اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات بھی رہے اور وہ ان کے بیٹے کے قریب بھی رہیں لیکن اس باوجود کسی سبب سلمان خان کی شادی نہ ہوسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی نہ ہونے پر اب وہ میڈیا کو یہ بھی نہیں کہ سکتے کہ ان کے بیٹے کا ابھی کیریئر نہیٰں بنا یا ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہوئی۔
سلیم خان کے مطابق بیٹے کی شادی نہ کرنے پر ان کا ہر دفاع ناکام اور غیر ضروری ہے لیکن ان کے بیٹے کی شادی کسی سبب کی وجہ سے نہیں ہوسکی، تاہم انہوں نے سبب کا ذکر نہیں کیا۔
وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں سلیم خان نے سلمان خان کی جانب سے شادی نہ کرنے کا ممکنہ سبب بتایا کہ وہ چاہتا ہے کہ انہیں ان کی والدہ جیسی عورت ملے گی تو وہ شادی کریں گے۔
انہوں نے مثال دی کہ ان کے بیٹے کی خواہش ہے کہ ان کی ہونے والی اہلیہ ایسی ہوں، جیسے ان کی والدہ ہیں، جنہوں نے پورے گھر کو سنبھالا۔
سلیم خان کے مطابق سلمان خان کو شاید ایسی عورت کی تلاش ہے جو ماں بننے کے بعد نہ صرف بچوں کو سنبھالے، انہیں پڑھائے لکھائے بلکہ پورا گھر بھی سنبھالے اور شاید انہیں ایسی خاتون نہیں مل رہی، جس وجہ سے وہ شادی نہیں کر رہے۔