• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

میرٹ، فٹنس، پرفارمنس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام مضبوط کرنےکا فیصلہ

شائع June 24, 2024
فائل فوٹو: پی سی بی
فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری بھی دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا، جب کہ اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

چئیرمین پی سی بی نےکوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

محسن نقوی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024