• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

ڈیرہ بگٹی: شہریوں نے نایاب نسل کا تیندوا ہلاک کردیا

شائع June 24, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے تیندوے کو دیہاتیوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل سوئی کے نواحی علاقے میں شہریوں نے تیندوے کو دیکھ کر اس کا پیچھا کیا اور اس کے غار تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے غار میں جانے والے تیندوے پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور اسے مار ڈالا، اس کے بعد تیندوے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نایاب جانور کو مارنے پر ایکشن لینے کی تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم مقامی لوگ سوشل میڈیا پر نایاب جانور کو ہلاک کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف مقامی چرواہوں کا کہنا ہے کہ یہ تیندوا ان کی بکریوں پر حملہ آور ہوتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024