• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

گلوکاری کرنے پر منگنی ٹوٹی تو فن سے شادی کرلی، شازیہ منظور

شائع June 22, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

ماضی کی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے گلوکاری کرنے پر ان کی منگنی ٹوٹی، جس کے بعد انہوں نے فن کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ کر اسی سے شادی کرلی۔

گلوکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں پہلی بار ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور بتایاکہ انہوں نے شادی کیوں نہیں کی؟

گلوکارہ کی جانب سے شادی اور ذاتی زندگی پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جوانی میں انہیں متعدد افراد سے محبت ہوئی، وہ کئی افراد پر فدا بھی رہیں لیکن اس باوجود انہوں نے شادی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کالج میں دوران تعلیم انہیں محبت بھی ہوئی اور کئی لوگ ان کے کرش بھی رہے اور جن پر وہ فدا تھیں، وہ تمام ہی افراد پیارے تھے لیکن اس باوجود ان کی شادی نہ ہوسکی اور انہیں اس پر کوئی دکھ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں، اس باوجود انہوں نے شادی نہیں کی اور ایسا کرکے انہوں نے والدین کو سرپرائز دیا۔

شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ گلوکاری کی فیلڈ میں آنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنی پڑی، انہوں نے بہت قربانیاں دیں اور شاید محنت اور قربانیوں کی وجہ سے بھی ان کا دھیان کبھی شادی کی طرف نہیں گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی انسان ہیں، ان کی بھی خواہشیں رہی ہیں لیکن انہوں نے فن کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ لیا تھا اور انہوں نے اسی سے ہی شادی کرنا کا فیصلہ کیا۔

شازیہ منظور نے دلیل دی کہ فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے پہلی ترجیح ان کا فن ہوتا ہے اور شاید اسی لیے انہوں نے فن کو ہی اپنا سب کچھ سمجھا اور انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ گلوکاری سے قبل ان کی اپنے ہی خاندان میں منگنی ہوئی تھی لیکن ان کی جانب سے گلوکاری کا آغاز کرنے پر ان سے رشتہ توڑا گیا اور کہا گیا کہ گلوکاری اچھی فیلڈ نہیں۔

شازیہ منظور کے مطابق یہ بدقسمتی ہے کہ میوزک کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور ابھی تک ایسا ہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024