• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

گوشت کھانے کے بعد پیٹ میں درد کیوں ہوتا ہے؟

شائع June 20, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ عید قرباں کے موقع پر پاکستان بھر میں پیٹ میں درد، ہیضہ اور قے کے امراض میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ملک بھر میں ہزاروں افراد ان مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تاہم عام طور پر ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ آخر گوشت کھانے سے پیٹ میں درد یا گیس سمیت ہیضہ کے مسائل کیوں ہوتے ہیں؟

اس کا کوئی ایک سادہ جواب نہیں، اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں اور ہر شخص کے انفرادی مسائل کی وجہ سے ان میں پیچیدگیاں بھی مختلف ہوسکتی ہیں۔

تاہم عام طور پر گوشت کھانے سے اس لیے پیٹ میں درد ہوتا ہے، کیوں کہ گوشت پروٹین یعنی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس میں الرجی بھی شامل ہوسکتی ہے، جس وجہ سے پیٹ کے درد کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق چوں کہ گوشت کو جانوروں سے حاصل کیا جاتا ہے اور جانوروں کو مختلف حشریات، کیڑوں اور مچھروں نے کاٹا ہوتا ہے، اس لیے ان کے جسم میں الرجی بھی ہوسکتی ہے جو کہ بعد ازاں گوشت میں بھی داخل ہوجاتی ہے اور گوشت کو کھانے کے بعد انسان کی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

عام طور پر گوشت کھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد پیٹ میں درد، مروڑ، الٹیاں، سستی، تھکاوٹ اور بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے جو کہ اس جانب اشارہ ہوتا ہے کہ گوشت کھانے سے پرہیز کی جائے۔

ماہرین صحت کے مطابق گوشت کھانے کے بعد اگر پیٹ میں درد، پیٹ میں مروڑ، قبض، موشن، الٹیاں، تھکاوٹ اور بے چینی محسوس ہونے لگے تو فوری طور پر گوشت کا مزید استعمال بند کردینا چاہیے۔

گوشت کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور مروڑ ہونے پر فوری طور پر مشروب اور خصوصی طور پر سادہ پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے، ہر طرح کی تلی ہوئی غذاؤں، آئس کریم اور قلفی وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیے۔

گوشت کھانے کے بعد پیٹ میں مروڑ، گیس، درد اور پیٹ کے سخت ہونے پر چاول، کیلے اور دہی وغیرہ کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔

ماہرین صحت کے مطابق گوشت کھانے کے بعد میں پیٹ درد، مروڑ یا گیس ہوجانا اس بات کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ کھانے والے کو گوشت سے ہمیشہ کے لیے پرہیز کرنی چاہیے یا پھر اسے انتہائی کم استعمال کرنا چاہیے۔

نہ صرف گوشت بلکہ دیگر غذائیں بھی پیٹ میں درد اور مروڑ جیسے مسائل کا سبب بنتی ہیں جو کہ اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ مذکورہ غذا سے کھانے والے کو الرجی ہے اور اسے ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024