• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

ثنا میری بیٹی ہیں، سالی نہیں، ہمایوں سعید

شائع June 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ثنا ان کی بیٹی ہیں، سالی نہیں۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت اولاد نہ ہونے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

مذکورہ پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں اداکار کو اولاد اور بیٹی کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ثنا ان کی سالی ہیں لیکن یہ دعویٰ درست نہیں، وہ میری بیٹی ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سوچ کر اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں کہ ہمایوں سعید کی کوئی اولاد نہیں، وہ اپنے دل کو جھوٹی تسلیاں دینا بند کریں، ثنا میری بیٹی ہی ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ پوری انڈسٹری جانتی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ 25 سال سے ثنا کی پرورش کر رہے ہیں، وہ ان کی ہی بیٹی ہیں، سالی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی تمام جائداد ان کی ہی بیٹی ثنا کی ہی ہیں۔

اگرچہ ہمایوں سعید نے کہا کہ ثنا ان کی سالی نہیں بلکہ بیٹی ہیں، تاہم انہوں نے ساتھ ہی بیٹی کی 25 سال سے پرورش کی بات کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکار تاحال مبہم انداز میں ثنا کو اپنی بیٹی کہ رہے ہیں۔

زیادہ تر صارفین نے کمنٹس کیے کہ اگر ثنا ان کی اپنی حقیقی بیٹی ہوتیں تو وہ ان کی پرورش کی بات نہ کرتے۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے کہا تھا کہ بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کے ہاں اولاد نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل بھی ہمایوں سعید اپنے ہاں اولاد نہ ہونے کی باتیں کرتے رہے ہیں اور بتاتے رہے ہیں کہ بعض طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں اولاد نہ ہوسکی۔

تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ ثنا ان کی سالی نہیں بلکہ بیٹی ہیں جو کہ ان کی جائداد کی وارث بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2024
کارٹون : 26 جون 2024