• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی

شائع June 20, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، جہاں 2 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود میں صبح ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان کو گاڑی کو روکتے ہیں، شہری کے نہ روکنے پر ملزمان نے گاڑی پر فائر کیے، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلبرگ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جس شخص کو گولیاں لگیں، وہ پیٹرول پمپ کا مالک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024