• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی

شائع June 19, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں آئندہ 2 روز کے دوران بات چیت پر اتفاق ہوگیا جب کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر آئندہ 2 روز میں مذاکرات اور غلط فہمیاں دور کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوڈشیڈنگ پر وزیر داخلہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تاہم تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشنوں کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسمعیل خان کے گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے تھے اور لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ اٹھارہ گھنٹے والے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کی بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر دی گئی ہے، انہوں نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا میں جانوں اور شہباز شریف جانے تم نے گرڈ اسٹیشن سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024