• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

ایک تعفن زدہ حکومت نے پنجاب کو گندا کردیا تھا، عظمٰی بخاری

شائع June 19, 2024
عظمی بخاری
عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایک تعفن زدہ حکومت نے پنجاب کو گندا کردیا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید بہت خاص دن ہوتا ہے، یہ خوشی کا تہوار ہوتا ہے لیکن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تو اتوار کی چھٹی بھی نہیں کرتی اور مجھت پتا تھا کہ عید کی چھٹی بھی نہیں ہوگی اور وہ نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں صفائی کا گولڈ اسٹینڈرڈ سیٹ کیا تھا، پھر ہم نے ایک تعفن زدہ حکومت دیکھی جس نے پنجاب کو گندا کردیا تھا لیکن وزیر اعلی پنجاب نے اس گولڈ اسٹینڈرڈ کو ڈائمند اسٹینڈرڈ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاکھوں جانوروں کی قربانی ہوتی ہے اور اتنی ہی الائشیں جمع ہوتی ہے، عید سے قبل ویسٹ منجمنٹ کے لوگوں نے ماحول دوست 32 لاکھ بیگ لوگوں کے گھروں پر پہنچائے اور اسی وجہ سے سڑکوں پر الائشیں نہیں پھینکی گئی اور گھر کے باہر سے بھی الائشوں کو اٹھایا گیا اور سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کسی صوبے میں صفائی کہ ایسے انتظامات نہیں تھے جیسے پنجاب میں تھے، وزیر اعلی خود سب چیز کو دیکھ رہی تھیں، کہیں بھی تعفن اور بدبو پنجاب میں نہیں ہے، مریم نواز اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے یہ اسٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ا سمقصد کے لیے سیف سٹی کیمرہ بھی استعمال کیا گیا، ویسٹ منجمنٹ کے عملے کو بھی عیدی اور کیش دیے گئے، پنجاب میں مویشی چوری ہونےکا کوئی ایک واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پھر دھمکیاں دے رہے تھے تو پہلے تو وہ کوڑا اٹھا لیں، اس کے لیے تھوڑی سی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن آپ وہ بھی نا کرسکے، یہ عید میں بھی انتشار پھیلانے سے باہر نہیں آتے، اگر ان کے پاس خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں تو پنجاب آجائیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کچرا کیسے اٹھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو صحافی کا قتل ہوا میں اس کی مذمت کرتی ہوں اور ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا وفاق سے واجبات مانگیں پر یہ دیکھیں کہ ان کو بھی واجبات دینے ہیں، ان کی حکومت ایم پی ایز کے ذریعے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرواتی ہے، خیبرپختونخوا کے وزرا کو گندگی میں رہنے کی عادت پر گئی ہے مگر وہاں کے لوگوں کو صاف ماحول میں رہنے دیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025