• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سندھ حکومت کا ہرسال 5 لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان

شائع June 18, 2024
فائل فوٹو : اے ایف پی
فائل فوٹو : اے ایف پی

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہر سال 5 لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے، سولر لگوانے والوں کے لیے قرض اسکیم بنارہے ہیں، قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، بجٹ میں جاری اسکیموں کو ترجیح دی گئی ہے، بجٹ میں عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 20لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی نہیں ہے، ہم ہر سال 5 لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے، سولر لگوانے والوں کے لیے قرض اسکیم بنا رہے ہیں، قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی، جب کہ سندھ کے ہر ضلع میں دومنی گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ایک موقف ہے کہ اداروں کو ختم نہ کیا جائے، اگر کچھ ادارے بوجھ ہیں تو اس حوالے سے پیپلزپارٹی بات کرسکتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملازمین کے مستقبل کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ گذشتہ دہائی میں بڑی زیادتی کی گئی، وفاقی بجٹ پر تحفظات ہیں، امید ہے وزیراعظم شہباز شریف ہمارے تحفظات دور کریں گے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ الزامات لگانےوالےالزامات لگاتے ہیں ہم اعدادوشمار سےبات کرتے ہیں، کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، الزامات لگانے والے بتائیں انہوں نے کراچی کےلیےکیا کیا، جب کہ سندھ بھرمیں صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024