• KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

ہانیہ عامر کی مہنگی ٹی شرٹ کے چرچے

شائع June 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے عید سے ایک دن قبل فلم پریمیئر کے دوران پہنی جانے والی مہنگی ٹی شرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی سہیلی یشما گل سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ 16 جون کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والے نابالغ افراد کے پریمیئر میں شرکت کی۔

ہانیہ عامر نے تقریب میں دیسی لباس پہننے کے بجائے مغربی فیشن ایبل ڈریس کو ترجیح دی اور ان کے لباس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ہانیہ عامر کو گرمیوں کے حساب سے مناسب ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پہنی گئی ٹی شرٹ فرانسیسی فیشن برانڈ سمیت مختلف یورپی برانڈز اور کلاتھنگ اسٹورز کی جانب سے پہلی بار 2022 میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔

ہانیہ عامر کی جانب سے پہنی گئی ٹی شرٹ کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف ہے، تاہم اس کی قیمت 10 ہزار روپے سے زائد جب کہ 18 ہزار روپے تک ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پہنی گئی ٹی شرٹ کو ایمازون سمیت پیرس فیشن شاپ اور دیگر آن لائن اسٹورز کی جانب سے دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا رہا ہے اور اس کی قیمت 10 سے 18 ہزار پاکستانی روپیوں کے درمیان ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پہنی گئی شرٹ کو بہت سارے افراد نے تعریفیں کیں اور ان کے فیشن کی داد دی۔

ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ ان کی قریبی دوست یشما گل کے فیشن کو بھی سراہا گیا اور انہوں نے بھی سہیلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیسی لباس کے بجائے مغربی فیشن طرز کا لباس پہنا۔

ان سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی نابالغ افراد کے پریمیئر میں شرکت کی اور مذکورہ فلم کو عید کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024