• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عید الاضحی کے دوسرے روز بھی پُرمسرت تقریبات، جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

شائع June 18, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

عید الاضحی کے دوسرے روز بھی پُرمسرت تقریبات اور جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا، لوگ عید کی خوشیاں منانے کیلئے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ہاں آ جا رہے ہیں اور تفریحی مقامات پر بھی غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔

عید کے بقیہ دو روز کے دوران مزیدار کھانے پکانے اور ان کھانوں سے گھر پر لطف اندوز ہونا بھی عید کی خوشیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

گزشتہ روز 10 ذی الحج 1445 کو پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا پہلا روز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا تھا۔

علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوام سے قربانی کے جذبے میں غریبوں کو بھی یاد رکھنے اور اپنی خوشیوں کا حصہ بنانے کا درس دیا۔

اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی تھی، گورنر سندھ نے کراچی کے پولو گراؤنڈ جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نماز عیدالاضحی اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ادا کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024