• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

شائع June 15, 2024
دونوں ٹیموں کا یہ گروپ ’اے‘ کا آخری میچ تھا — فوٹو: آئی سی سی
دونوں ٹیموں کا یہ گروپ ’اے‘ کا آخری میچ تھا — فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان 33واں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ فلوریڈا میں شیڈول تھا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہونا تھا۔

تاہم پہلے بارش اور پھر گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کا یہ گروپ ’اے‘ کا آخری میچ تھا۔

بھارت پہلے ہی سپر ایٹ میں پہنچ چکا ہے جبکہ کینیڈا ایونٹ سے باہر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025