• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نیپال کے خلاف اپ سیٹ شکست سے بچ گیا

شائع June 15, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نیپال کے خلاف اپ سیٹ شکست سے بچ گیا، پروٹیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، جواب میں نیپال کی ٹیم 7 وکٹیں کھو کر 114 رنز بنا سکی۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پروٹیز کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گرنے کے بعد مارکرم اور ہینڈرکس نے 46 رنز کی ساجھے داری قائم کی اور اسکور کو 68 رنز تک پہنچایا، تاہم اس موقع پر کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز بنا سکی۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے 4 اور دیپندرا سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیپال نے ابتدا محتاط اور اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 99 رنز بنالیے اور اسے 15 گیندوں پر 16 رنز کی ضرورت تھی، مگر پھر وکٹوں کی لائن لگ گئی، پروٹیز نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے اچھی باؤلنگ کی۔

آخری اوور میں نیپال کو 8 اور آخری گیند پر 2 رنز کی ضرورت تھی مگر آخری لمحات میں نیپال کی ٹیم نے جیتا ہوا میچ گنوادیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے، جبکہ اینریچ نوکیا اور ایڈن مارکرم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024