• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

شائع June 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ یشما گل نے کئی ماہ بعد پہلی بار اپنی سرجری کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اچانک پیٹ میں درد ہوا تھا، جس وجہ سے انہیں سرجری کروانی پڑی۔

یشما گل نے ابتدائی طور پر فروری 2024 میں ہسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں، تاہم انہوں نے اس وقت اپنی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

بعد ازاں اپریل میں انہوں نے ہسپتال میں علاج کے دوران کھچوائی گئی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی سرجری ہوئی تھی اور اب وہ بہتر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوست ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکاراؤں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا اور اب انہوں نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر ہانیہ عامر کی تعریفیں کرنے سمیت اپنی بیماری سے متعلق بتایا ہے۔

یشما گل نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں نہ صرف اپنی بیماری اور ہانیہ عامر سے دوستی سے متعلق بتایا بلکہ انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ کی پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ اپنی بیماری اور دوست ہانیہ عامر سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یشما گل نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے بتایا کہ ویسے وہ خوشی کے لمحات یا پارٹی وغیرہ میں نہیں آتیں لیکن جب کوئی دوست مشکل میں ہوتا ہے تو وہ سب کچھ چھوڑ کر ان کے پاس آجاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر ان سے کم عمر ہیں لیکن وہ ان سے زیادہ سمجھدار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی ہیں۔

یشما گل کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بظاہر بچوں جیسی حرکتیں کرتی ہیں لیکن وہ انتہائی سمجھدار اور دوسروں کا ساتھ دینے والی ہیں اور ان کی بیماری کا سن کر وہ اچانک ہسپتال آگئی تھیں۔

ان کے مطابق ہانیہ عامر کو ان کی بیماری کا ان کے ملازمہ نے بتایا تھا، جس کے بعد وہ ہسپتال آگئی تھیں اور ان کے ساتھ وہیں رکی تھیں۔

یشما گل نے بیماری سے متعلق بتایا کہ انہیں اچانک باتھ روم میں جاتے وقت پیٹ میں شدید درد ہوا، جس پر انہیں ملازمہ ہسپتال لے آئیں اور پھر ان کی ملازمہ نے ہانیہ عامر کو بھی بتایا تو وہ بھی ہسپتال آگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس قدر درد تھا کہ ان کی آپریشن کرنی پڑی اور ان کی سرجری سے قبل ہی ہانیہ عامر آ چکی تھیں۔

اگرچہ انہوں نے بتایا کہ انہیں پیٹ میں شدید درد ہوا تھا اور ان کی سرجری ہوئی لیکن انہوں نے ایک بار پھر یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں پیٹ میں کیوں اور کس وجہ سے درد ہوا تھا، تاہم ممکنہ طور پر ان کا اپینڈیکس کا آپریشن ہوا ہوگا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی تصدیقی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024