• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خدا نے تین جنس مرد، خاتون اور مخنث بنائے، سب کے یکساں حقوق ہیں، نوشین شاہ

شائع June 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ خدا نے تین جنس مرد، خواتین اور مخنث بنائے اور تمام کے یکساں حقوق ہیں، کوئی کسی سے بڑا یا چھوٹا نہیں۔

نوشین شاہ کی پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں فیمنزم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا وہ فیمنسٹ ہیں؟ تو اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ مساوات اور برابری پر یقین رکھتی ہیں پھر چاہے انہیں فیمنسٹ کہا جائے یا کچھ اور لیکن وہ تمام انسانوں کے حقوق کو یکساں قرار دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں ہے کہ کسی کے کسی اور سے زیادہ حقوق ہوتے ہیں، سب کے اپنے اپنے حقوق ہیں اور سب کو اپنے حقوق ملنے چاہیے۔

نوشین نے مزید کہا کہ یہ سادہ سی بات ہے کہ مرد اور خواتین ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خدا نے تین جنس مرد، خواتین اور مخنث (شی میل) پیدا کیے، اس کے علاوہ کچھ نہیں، اس لیے سب کو ان کے حقوق ملنے چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان محبت، عزت اور یکساں حقوق اور برابری کا مستحق ہے اور ہر کسی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

نوشین شاہ کے مطابق اب انہیں ان کے خیالات پر کوئی فیمنسٹ کہے یا نہ کہے، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن وہ برابری اور یکساں حقوق پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے مرد و خواتین سمیت مخنث افراد کو یکساں قرار دیے جانے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور زیادہ تر صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024