• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فہد مصطفیٰ ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کے لیے تیار

شائع June 13, 2024

ٹیلی وژن اور فلموں کے مقبول اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس کے ذریعے اداکار تقریبا ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کر رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے نوجوانی میں ڈراموں میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کا پہلا ڈراما 2003 میں سامنے آیا تھا۔

فہد مصطفیٰ تقریبا 12 سال یعنی 2015 تک ٹی وی ڈراموں میں کام کرتے رہے، اس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے پوری توجہ فلموں کی اداکاری اور پروڈکشن پر دی تھی۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران فہد مصطفیٰ نے متعدد فلموں میں کام کیا اور درجنوں ڈراموں اور فلموں کو پروڈیوس بھی کیا لیکن اب جلد ہی وہ ایک دہائی بعد ڈرامے میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

فہد مصطفیٰ کے آنے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں پہلی بار وہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

رومانوی ڈرامے کے مختصر دورانیے کے ٹیزر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین طویل عرصے بعد جذبات سے بھرپور منفرد رومانوی کہانی کو چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کے مرکزی کرداروں میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ شامل ہیں، تاہم اس کی کاسٹ میں دوسرے اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کو خود فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے جلد اے آر وائے پر ریلیز کیا جائے گا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

’کبھی میں کبھی تم‘ تقریبا ایک دہائی بعد فہد مصطفیٰ کا پہلا ڈراما ہوگا، ان کا آخری ڈراما 2015 کے اختتام پر نشر ہوا تھا، جس میں انہوں نے حریم فاروق سمیت دوسرے اداکاروں کے ہمراہ کام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024