• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

شائع June 12, 2024
— فوٹو: ای ایس پی این / ٹوئٹر
— فوٹو: ای ایس پی این / ٹوئٹر

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بہترین کارکردگی پر ایڈم زیمپا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اینٹیگوا میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نمیبیا کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نمیبیا کی جانب سے جیرہارڈ ایریزمس 36 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، ایڈم زیمپا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹاپ باؤلر رہے۔

جواب میں آسٹریلیا نے دھواں دھار آغاز کیا، اور چھٹے اوور میں ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 20 اور مچل مارش نے 18 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے واحد وکٹ ڈیوڈ ویزے نے حاصل کی۔

ہر گروپ سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، گروپ بی کی پوزیشن کافی دلچسپ ہے، اس وقت اسکاٹ لینڈ 3 میچ کھیل کر 5 پوانٹس کے ساتھ مثبت 2.164 رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ اسے اگلا مقابلہ آسٹریلیا سے کرنا ہے۔

 —بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو / ویب سائٹ
—بشکریہ ای ایس پی این کرک انفو / ویب سائٹ

دوسری طرف انگلینڈ کے 2 میچوں میں ایک پوائنٹ اور منفی رن ریٹ 1.80 ہے، جس نے باقی 2 میچوں میں عمان اور نمیبیا سے مقابلہ کرنا ہے، اگر انگلینڈ دونوں کو بڑے مارجن سے شکست دیتا ہے اور آسٹریلیا اسکاٹ لینڈ کو شکست دیتا ہے تو اس صورت میں انگلینڈ اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔

گروپ بی کی دیگر دو ٹیمیں نمیبیا 3 میچوں میں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور عمان کی ٹیم 3 میچوں میں 3 شکستوں کے بعد صفر پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024