• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

شائع June 11, 2024
—فائل فوٹو : سینیٹ/فیس بک
—فائل فوٹو : سینیٹ/فیس بک

سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا جس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننسز آج ایوان میں پیش کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور پریزائیڈنگ افسر تعیناتی پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا تھا جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے اجلاس ملتوی کردیا تھا جو آج شام 5 بجے ہوگا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننسز پیش کرے گی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی سے منظور کردہ 4 بلز ایوان میں پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان براڈ کاسٹنگ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپورشن بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے، جب کہ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ اور ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ایوان میں 2 توجہ دلاو نوٹسز بھی پیش ہوں گے، تین پاور پلانٹس کے لیے ساڑھے 400ارب کے قرضے کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا جائے گا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو ایوان کی توجہ اس اہم معاملے پر دلاوئیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں صدر ملکت آصف علی زرداری کے خطاب پر بھی بحث کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 7 جون کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی، بعد ازاں پلوشہ خان بطور پریزائیڈنگ افسر اجلاس کی صدارت کرنے لگیں تو پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے ان کی صدارت کرنے پر اعتراض اٹھادیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ افسوسناک ہے کہ ڈپٹی چئیرمین ایوان میں بیٹھے ہیں اور پلوشہ خان اجلاس کی صدرات کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024