• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ایپ پر زیادہ وقت گزارنے کے لیے ٹک ٹاک میں اسٹریکس فیچر کی آزمائش

شائع June 10, 2024
—فوٹو: پکسابے
—فوٹو: پکسابے

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے لیے کمپنی نے اسٹریکس نامی نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

اسٹریکس نامی فیچر اسنیپ چیٹ سمیت دیگر ایپلی کیشنز میں موجود ہے جو کہ انباکس میں چیٹنگ کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

اسنیپ چیٹ میں اسٹریکس فیچر کے تحت وہی لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں جو ایک دوسرے کے بہت قریب اور خاص دوست ہوتے ہیں، یعنی کہ یہ فیچر کسی خاص طرح کی گروپ چیٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

اسٹریکس کے فیچر کی اسنیپ چیٹ میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے بھی اس کی آزمائش شروع کردی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اسٹریکس فیچر ٹک ٹاک کے انباکس میں ہی ہوگا اور کوئی بھی صارف کسی بھی دوسرے صارف کو تین دن تک میسیجز بھیجنے کے بعد اسٹریکس کا بیج حاصل کر پائے گا۔

اسی طرح مختلف افراد کو میسیجز بھیجنے سے صارف کو مختلف اسٹریکس ملتے جائیں گے اور ہر اسٹریکس میں چوبیس گھنٹے کے اندر ایک میسیج کرنا لازمی ہوگا، دوسری صورت میں اسٹریکس خود بخود ختم ہوجائے گا۔

اسٹریکس کے فیچر کو ٹک ٹاک میں متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپلی کیشن کو استعمال کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025