• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چیئرمین پی سی بی کی مداخلت پر آئی سی سی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا

شائع June 6, 2024
فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ
فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل اسٹیڈیم سے انتہائی دور ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا، جو آئی سی سی نے پورا کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا گیا، قومی ٹیم کو پہلے جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا لیکن اب جس ہوٹل میں ٹیم قیام کرے گی وہ اسٹیڈیم سے صرف 5 منٹ کی دوری پر ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرکے ہوٹل سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور ایونٹ کے منتظمین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کرلیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہیں کیا گیا تو پی سی بی اپنے خرچے پر ہوٹل تبدیل کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج میزبان امریکا کے خلاف میچ سے ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور میچ کے بعد ڈیلاس سے نیویارک روانہ ہوگی، جہاں 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے میچ شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے، جب کہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں فلوریڈا سے نیویارک کے درمیان سفری مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور سری لنکا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024