• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

شائع June 5, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے سہولت کے لیے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں سے دو خصوصی ٹرینیں کراچی سے چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور، فیصل آباد، سرگودھا اور لالہ موسیٰ کے لیے 14جون 2024 کو شام 6 بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی سے روانہ ہوگی۔

دوسری خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور ساہیوال 15 جون 2024 کو کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔

پہلی خصوصی ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس کی ہوں گی جبکہ دوسری ٹرین میں 2 بزنس اور 2 اسٹینڈرڈ کلاس کوچز ہیں، بقیہ تمام اکانومی کلاس کوچز ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024