• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

ولن ہونے کے باوجود پاکستانی بھی عزت دیتے ہیں، وویک اوبرائے

شائع June 5, 2024

بولی وڈ فلموں میں منفی اور متعدد بار پاکستان مخالف کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں نہ صرف بنگلادیشی اور سری لنکن بلکہ پاکستانی بھی بہت پیار اور عزت دیتے ہیں۔

وویک اوبرائے نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا، اس دوران وہ کار میں سفر کرتے دکھائی دیے۔

انٹرویو کے دوران کار میں سفر کے وقت وہاں سے گزرنے والے پاکستانی افراد نے وویک اوبرائے کو چلتی گاڑی سے سلام کرتے ہوئے پاکستان سے محبتوں کی آواز بھی دی۔

اس پر وویک اوبرائے نے اظہار محبت کرنے والے افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار اور عزت دی جاتی ہے۔

اداکار نے یوٹیوبر کے سوال پر بتایا کہ دبئی میں رہتے ہوئے انہوں نے خود کو کبھی بھارتی محسوس نہیں کیا، انہیں یہاں رہتے ہوئے ایسا لگا کہ تمام سری لنکن، نیپالی، بھارتی بنگالی اور پاکستانی سب ایک ہیں۔

ان کے مطابق انہیں یہاں رہتے ہوئے سرحدوں کی قید سمجھ نہیں آتی اور انہیں لگتا ہے کہ سرحدوں کی قید مذاق اور ظلم ہے۔

وویک اوبرائے نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کی بات متنازع بنے اور کچھ لوگوں کو غلط بھی لگے لیکن دبئی میں رہتے ہوئے انہیں بھارتیوں کے ساتھ ساتھ دیگر پڑوسی ممالک کے افراد بھی عزت اور پیار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم سب کی ثقافت، کھانے اور طرز زندگی ایک جیسا ہے، انہیں تو حیرانگی ہوتی ہے کہ وہ سرحد کے اس پار تو بولی وڈ ولن ہوتے ہیں لیکن دبئی میں انہیں ہر کوئی عزت دیتا ہے۔

وویک اوبرائے کے مطابق انہیں پاکستانیوں میں بھارتیوں کے لیے نفرت نظر نہیں آتی اور انہیں ہمیشہ ہی پاکستانیوں نے پیار اور عزت دی ہے، وہ ہماری فلموں، کھانوں اور ثقافت کو بھی برا نہیں سمجھتے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024