• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

کے ایس ایل کا مقصد کشمیر کاز کو اجاگر کرنا ہے، چیئرمین مسعود احمد خان

شائع June 4, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کشمیر سپر لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر سپر لیگ کا مقصد کشمیر کاز کو اجاگر کرنا ہے۔

کشمیر سپر لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان، پیٹرن ان چیف عارف حمید بٹ، ڈائریکٹر آپریشن معین خان، صدر عبدالواحد و دیگر نے پریس کانفرنس کی، چئیرمین مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ کے ایس ایل کا آغاز 2018 سے کیا، کافی تگ و دو کے بعد 2024 میں اسے باقاعدہ شروع کر رہے ہیں، کشمیر کاز کو اجاگر کرنا مقصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کشمیر کے نوجوان اپنا ٹیلنٹ دکھائیں گے، ہمیں راولپنڈی ہزارہ میں بھی کرکٹ کو فروغ دینا ہے، اس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کا نام کشمیر کے شہروں کے نام سے رکھا گیا ہے۔

مسعود احمد خان نے کہا کہ اس لیگ میں 6 کشمیری کھلاڑی بھی کھیلیں گیں جس کے لیے دو دو دن کے ٹرائلز ہوں گے، یہ لیگ خصوصی طور پر کشمیری ہو گی۔

اس موقع پر کوفاؤنڈر عثمان عثمانی نے بتایا کہ یہ 6 سے 7 ماہ کا پراسس ہے، ہم نے میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے، یہ لیگ کشمیر اور پاکستان کے لیے بہترین ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024