• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

خیبر پختونخوا: لنڈی کوتل میں نجی اسکول کے سامنے دھماکا

شائع June 3, 2024
دھماکے سے اسکول کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا— فوٹو: ڈان نیوز
دھماکے سے اسکول کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

ڈان نیوز کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نجی اسکول کے سامنے زوردار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل کے علاقے خوگہ خیل میں نجی اسکول کے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا البتہ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024