• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ ہی نہیں، سید نور

شائع June 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف فلم ساز سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ پنجابی فلم بنانے کے معاملے پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں فلمی ہیروئن بننے کی خواہش ہی نہیں تھی۔

سید نور نے جنت مرزا کے ہمراہ 2022 میں پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی تھی، جس میں صائمہ نور نے ٹک ٹاکر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

جنت مرزا کی مذکورہ پہلی فلم تھی، اس کے بعد وہ فلموں میں نظر نہیں آئیں اور ان کی پہلی فلم نے کوئی خاص کمائی بھی نہیں کی تھی۔

اب سید نور نے حال ہی میں جنت مرزا کے ساتھ فلم بنانے اور فلم کی ناکامی سمیت جنت مرزا کی اداکاری کی صلاحیتوں پر کھل کر بات کی ہے۔

سید نور نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ جنت مرزا کے کروڑوں فالوورز ہیں اور وہ اچھی ٹک ٹاکر ہیں لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ یا خواہش نہیں تھی۔

سید نور کے مطابق انہیں ایسا لگا تھا کہ اگر وہ کروڑوں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر کو فلمی ہیروئن کاسٹ کریں گے تو ان کے لاکھوں فالوورز تو فلم دیکھنے آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور ان کے فالوورز فلم دیکھنے نہیں آئے۔

انہوں نے جنت مرزا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے خاندان کی پڑھی لکھی بچی ہیں لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ یا خواہش نہ تھی، اس لیے بھی ان کی فلم نہیں چلی۔

انہوں نے دلیل دی کہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، ان کے کروڑوں فالوورز ہیں، وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں، اس لیے انہیں فلم میں کام کرکے مزہ بھی نہیں آیا اور ان کے لیے فلم بہت چھوٹی چیز تھی۔

ان کے مطابق جہاں جنت مرزا کے لیے فلم معمولی بات تھی، وہیں انہوں نے ان کے فالوورز دیکھ کر ہی انہیں کاسٹ کیا تھا اور سوچا تھا کہ ان کے کچھ فالوورز بھی فلم دیکھنے آئے تو فلم کامیاب جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

سید نور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے جنت مرزا کو بولڈ مناظر میں بھی نہیں دکھایا، کیوں کہ وہ پہلے ہی ٹک ٹاکر کے خاندان سے وعدہ کر چکے تھے کہ ان کے بولڈ مناظر نہیں فلمائے جائیں گے۔

اگرچہ سید نور کی ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ بنائی گئی فلم ناکام گئی، تاہم اس باوجود انہوں نے مستقبل میں بھی ٹک ٹاکرز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ٹک ٹاکرز کے پاس ٹیلنٹ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025