• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

شائع June 3, 2024
—فائل فوٹو:رائٹرز
—فائل فوٹو:رائٹرز

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ شہید اور زخمی پولیس اہلکار ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون میں تعینات تھے، اہلکاروں کو مویشی منڈی کے قریب پکٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت یٰسین اور زخمی کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحتقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پورے ضلع کی فورس لگانے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لیئے دستیاب جدید ٹیکنالوجی بشمول جیو فینسنگ سے استفادہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024