• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مارگلہ پہاڑیوں پرآگ بے قابو ہونے کی وجہ فائرآپریشن میں سست روی قرار

شائع June 1, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

مارگلہ کی پہاڑیوں پر گزشتہ کئی دنوں سے لگنے والی آگ پر قابو نہ پائے جانے کی بڑی وجہ فائر آپریشن میں سست روی کو قرار دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مارگلہ کی پہاڑیاں آگ کی زد میں ہیں لیکن اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ یہ آگ قدرتی عمل کی وجہ سے لگ رہی ہے یا پھر اس میں کوئی اور عناصر ملوث ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ رواں سیزن واقعات میں آگ کی شدت زیادہ ہے اور رواں سیزن آگ کے مزید واقعات رونما ہوسکتے ہیں، جب کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگنے والی آگ سے اب تک 050 ایکڑ سے زائد رقبہ، جنگلی جانور اور قیمتی لکڑی جل کر راکھ ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے دیر سے پہنچنے پر آگ قابو سے باہر ہوجاتی ہے، آگ بے قابو ہونے پر پاک فوج اور این ڈی ایم سے ہیلی کاپٹر کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہرسال 450 ڈیلی پیڈ لیبر کو لگنے والی آگ بجھانے کے لیے رکھا جاتا ہے، ان افراد کو 15 اپریل سے 15 جولائی تک فائر سیزن کے لیے رکھا جاتا ہے، جب کہ مارگلہ ہلز پر سی ڈی اے کا ریگولر سٹاف 400 کے قریب ہے، ڈی پی ایل اور سی ڈی اے سٹاف کی 32 پوائنٹس پر ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ رواں سیزن صرف 50 فیصد لوکل افراد کو ہائر کیا گیا، ان لوکل افراد کو مارگلہ ہلز کے 28 دیہاتوں سے ہائر کیا جاتا ہے، ڈی پی ایل ملازمین کو کیش میں تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے ماسٹر رول شیٹ پر 50 فیصد اپنے افراد کا جعلی اندراج کرتا ہے، ماسٹر رول شیٹ پر کسی اور کے شناختی کارڈ کا جعلی اندراج کیا جاتا ہے، جعلی اندراج پر تنخواہیں سی ڈی اے حکام کے جیبوں میں جاتی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے سارا سال دیہاتوں کے مقامی لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے، بدلے میں ان دیہاتوں کے مقامی افراد فائر سیزن کا انتطار کرتے ہیں، آگ لگائے جانے کا دوسرا مقصد قیمتی لکڑی کے کٹاو کے بعد ثبوت مٹانا ہے، قیمتی لکڑی کی چوری کے بعد سی ڈی اے عملہ کٹاو والی جگہ پر آگ لگا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک ماہ کے دوران تیسری بار آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 3 افراد کو گرفتار کرکے 15 مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔

اس سے قبل 27 مئی کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر دو بڑی آگ لگ گئی تھیں جنہیں فائر فائٹرز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 7 گھنٹے بعد بجھایا۔

رواں ماہ میں پہلی بار 18 مئی کو مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی تھیجس کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، تاہم کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے حکام نے کہا ہے کہ لوئی ڈانڈی کے قریب آگ سخت گرمی کی وجہ سے بھڑک اٹھی اور بعد ازاں یہ 3 کلومیٹر کے علاقے تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیل گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ رواں سیزن کے دوران جنگل میں لگنے والی پہلی آگ تھی، یہ آگ بظاہر شدید گرمی کی وجہ سے لگی جس نے لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024