لاپتا شہری پرویز سندھ ہائیکورٹ میں پیش، دیگر کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت
سولجر بازار سے لاپتا شہری پرویز کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا گیا، سندھ ہائی کورٹ نے دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
2016 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
9سال سے لاپتا شہری سمیر آفریدی کی والدہ وہیل چیئر پر عدالت پہنچ گئیں، عدالت نے شہری کے اہلخانہ کو فوری معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
سولجر بازار سے لاپتا شہری پرویز کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔