• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

گھر کے ملازمین کو وٹامنز کی ڈرپس لگوانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا

شائع May 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ ثروت گیلانی کو اپنے گھریلو ملازمین کو وٹامنز اور کیلشیم کی ڈرپس لگوانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ اپنے گھریلو ملازمین سمیت خود بھی وٹامنز اور کیلشیم کی ڈرپس لگواتی دکھائی دیں۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن میں وٹامنز کی ڈرپس لگوانے کے فوائد سے متعلق بتایا اور ساتھ ہی انہوں نے ایسی ڈرپس لگوانے کے لیے آن لائن مشورے کرنے کے لیے ایک کمپنی کا کانٹیکٹ نمبر بھی دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ سخت گرم موسم میں ان کے گھریلو ملازمین کئی گھنٹوں تک سخت محنت سے کام کرتے ہیں، جس وجہ سے ان میں توانائی کی کمی ہوجاتی ہے، اس لیے وہ انہیں صحت مند رکھنے کے لیے ڈرپ لگوا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود اور اپنے ملازمین کو وٹامن اے، بی اینڈ ای سمیت دیگر منرلز سے بھرپور ڈرپس لگوائیں تاکہ گرم موسم کا مقابلہ کیا جا سکے۔

اداکارہ کی جانب سے گھریلو ملازمین کو وٹامنز اور منرلز کی ڈرپس لگوانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ انہیں فضول ڈرپس لگوانے کے بجائے ان کی تنخواہ دگنی کردیں۔

بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ گھریلو ملازمین کو ایسی ڈرپس لگوانے کے بجائے انہیں اچھی خوراک کھلائیں تو بہتر ہے، کیوں کہ ویڈیو میں ان کے ملازمین کی خراب صحت کا اندازہ ہو رہا ہے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں مشورہ دیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ ملازمین کو مٹن، بیف، چکن، دودھ، دہی، انڈے اور پھل فراہم کرتیں اور انہیں ایسی خوراکیں یومیہ بنیادوں پر فراہم کی جاتیں تو زیادہ بہتر تھا۔

اداکارہ کی جانب سے ملازمین کو ڈرپس لگوانے پر بعض طبی ماہرین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اس طرح وٹامنز اور منرلز کی ڈرپس لگوانا بھی فائدے کے بجائے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اگر ان میں وٹامنز کی مقدار مکمل ہے تو ڈرپس سے ان کے گردوں اور جگر پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025