• KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا ساتواں گانا ’بلاک بسٹر‘ ریلیز

شائع May 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا ساتواں گانا ’بلاک بسٹر‘ ریلیز کردیا، جسے اب تک 27 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

پنجابی دھن کے ساتھ ’بلاک بسٹر‘ 25 مئی کو ریلیز کیا گیا، جسے فارس شفیع، عمیر بٹ اور گھاڑوی گروپ نے گایا ہے۔

’بلاک بسٹر‘ کی شاعری فارس شفیع، عمر بٹ، شمروز بٹ اور ذلفی نے مل کر لکھی ہے جب کہ اس کی کمپوزیشن بھی چاروں نے مل کر ترتیب دی ہے۔

پنجابی میں ریلیز کیے گئے گانے کا سیٹ دیہی زندگی کو دکھانے کے لیے بنایا گیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

’بلاک بسٹر‘ سے قبل کوک اسٹوڈیو کے چھٹے گانے ’چل چلیے‘ کو 20 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

سیزن 15 کا پانچواں گانا اویارا 12 مئی جب کہ چوتھا گانا ’ہرکلے‘ 5 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اسی طرح تیسرے گانے ’مغروں لا‘ کو 28 اپریل جب کہ دوسرے گانے ’2 اے ایم‘ کو 21 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز 14 اپریل کو سندھی گانے آئی آئی سے ہوا تھا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کوک اسٹوڈیوز سیزن 15 کے تحت مزید 4 گانے ریلیز کیے جائیں گے اور میوزیکل سیزن کا اختتام جون کے وسط تک ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024